راولپنڈی (الفجرآن لائن) راولپنڈی میں دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں دادی کے ساتھ شادی پر آئی 8 سالہ بچی کو اس کے کزن نے
جبکہ تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں ایک شخص نے 8 سالہ نمکو فروش بچی کو پلازے میں جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جو بچی کے شور پر فرار ہوگیا
نعمان اعجاز نے تھانہ صادق آباد پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی 8 سالہ بیٹی فاطمہ اپنی دادی کے ساتھ شادی میں شرکت کے لئے لاہور سے کھجور والی گلی صادق آباد آئی جہاں رات کو سوتے ہوئے اسکا 20 سالہ کزن حیدر علی اسے اٹھا کر دوسرے کمرے میں لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
لاہور واپسی پر جب بچی نے والدہ کو تکلیف کی شکائیت کی تو طبی معائنہ کرانے پر جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی
ادھر ناہید بی بی نے تھانہ نصیر آباد پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی ء سالہ بیٹی زینب جو رینج روڈ پر دال نمکو فروخت کرتی ہے اسے سلیم نامی شخص پلازے میں لے گیا اور اس سے جنسی زیادتی کی کوشش کی بچی کے شور مچانے اور قریبی دکاندار کے پہنچ جانے پر موقع سے فرار ہو گیا
پولیس نے دونوں واقعات میں بالترتیب تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376.iii اور 377 بی کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں تاہم تھانہ نصیر آباد پولیس نے سلیم نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
جبکہ تھانہ صادق آباد پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی یاد رہے کہ رواں ہفتے تھانہ پیرودھائی کے علاقے ڈھوک نجو میں سگے خالو نے 12 سالہ بھانجی کو اغوا اور جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا

