خضدار (الفجرآن لائن) چککو کے مقام پر بس اور کار گاڑی کے مابین المناک حادثہ چار افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چککو کے مقام پر بس اور کار گاڑی کے درمیان خطرناک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار کوچ بس کی ٹکر سے کار گاڈی میں سوار باغبانہ کے رہائشی محمد اسلم نوتانی بلال احمد نوتانی عبدالغنی نوتانی عبد الوحید موسیانی موقع پر جان کے بازی ہار گئے۔ مقامی انتظامیہ نے جان بحق ہونے والے افراد کی لاش تحویل میں لیکر اسپتال پہنچائی جہاں سے لاشوں کو ان ورثاء کے حوالے کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

