دونوں پائلٹس حادثے میں شہیدحادثہ نواں کلی کے قریب پیش آیا،شہید پائلٹس میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل
راولپنڈی،کوئٹہ(الفجرآن لائن)پاک فوج کا تربیتی طیارہ کوئٹہ کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ، دونوں پائلٹس حادثے میں شہید ہوگئے۔شہید پائلٹس میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا طیارہ 12 اکتوبر کی دوپہر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث اسے حادثہ پیش آیا،
آرمی ایوی ایشن کے ‘مشاق’ تربیتی طیارہ کے افسوسناک حادثے میں دونوں پائلٹس شہید ہوگئے، شہید پائلٹس میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں

