اسلام آباد (الفجرآن لائن)ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی مینیجنگ ڈائریکٹر سبین عثمان خٹک نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود سے ملاقات کی ملاقات میں اے پی پی کے مارکیٹنگ اور آئی ٹی شعبہ سے منسلک افراد بھی موجود تھے، ملاقات میں اے پی پی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر ناصر محمود نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور فنکشنز سے متعلق بریفنگ دی، ایم ڈی اے پی پی سبین عثمان خٹک نے بتایا کہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان قومی بیانیے کو فروغ دے رہی ہے اور ویڈیو نیوز سروس، ڈیجیٹل سمیت مختلف قومی ، علاقائی اور عالمی زبانوں میں خبریں نشر کرتی ہے، ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ اے پی پی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درمیان جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے جس کے تحت دونوں ادارے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے

