اسلام آباد(الفجر آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 6 پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک پیغام میں وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانہ سعودی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکنہ مدد کر رہا ہے۔

