اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے،جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہلکاروں کو جدید تربیت اور مہارتوں سے آراستہ کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے امن وامن کی صورتحال اور وزارت داخلہ سے متعلق اہم امور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل فعال ہوجائے گی،IA, اسلام آباد پولیس، NCC?A، فیڈرل کانسٹیبلری، سی ڈی اے اور وزارت داخلہ کے ماتحت دیگر اداروں کی کارکردگی اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پربھی کام جاری ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے سمیت وزارت داخلہ کے مابین تمام اداروں میں بھرتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائیں قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمدکیاجائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جدید سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہلکاروں کو جدید تربیت اور مہارتوں سے آراستہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہترین آلات، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ سازوسامان کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محسن نقوی، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، وزیر مملکت طلال چوہدری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
