نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مدرسے کے اندر ایک پنکھے پر ’میڈ ان پاکستان‘ کا لیبل لگا ہوا ملنے کی اطلاع موصول ہونے پر بھارتی پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’میڈ اِن پاکستان‘ کے لیبل والے ایک پنکھے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی تھی، جسے دیکھ کر کچھ لوگوں نے پولیس سے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے مدرسے کے منیجر سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا اور ان سے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ پنکھا سعودی عرب سے خریدا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے پنکھے کی خریداری سے متعلق تمام دستاویزات دیکھیں اور معاملے کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب پولیس کو دستاویزات کی تصدیق اور تفصیلی انکوائری کے بعد کوئی مشکوک چیز نہیں ملی تو گرفتار کیے گئے دونوں افراد کو رہا کر دیا گی
