گڈانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اربوں روپے کی منشیات برآمد۔ پاکستان نیوی اور ایکسائز حکام نے بین الاقوامیاسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران31 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب ضبط۔ 425 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹامائن) برآمد کر لی گئی۔ تقریباً 10 ہزاربوتلیں اور کین غیر ملکی شراب و بیئر قبضے میں لے لی گئیں۔ کارروائی میں 20 کلوگرام چرس بھی برآمد ہوئی۔ ضبط شدہ غیر ملکیشراب کی مالیت 35 کروڑ روپے بتائی گئی۔ اسمگلرز سمندری راستے سے شراب پاکستان لانے کی کوشش کر رہے تھے۔ بھاری مقدارمیں منشیات عالمی مارکیٹ منتقل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام۔ برآمد شدہ سامان قانونی کارروائی کیلئے ایکسائز ساؤتھ زون کےحوالے۔ یہ کارروائی محکمہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس کی تاریخ کی سب سے بڑی ضبطی قرار۔ گزشتہ چند ماہ میں بھی 25 اربروپے مالیت کی منشیات ضبط کی جا چکی ہیں۔ ایک اور کارروائی میں 10 ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں پکڑی گئی تھیں۔ بلوچستانبھر میں پوست کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری۔ دکی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں پوست کی فصلیں مکمل تباہ۔ چمن،لورالائی، قلات اور مستونگ میں بھی سینکڑوں ایکڑ رقبے پر کارروائیاں۔ بلوچستان کو “پاپی فری” رکھنے کیلئے حکومتی اقدامات مزیدسخت۔ پاکستان نیوی اور ایکسائز اینٹی نارکوٹکس کی مؤثر نگرانی جاری۔ زمینی اور سمندری سرحدوں پر اسمگلنگ روکنے کیلئےسیکیورٹی سخت۔ ڈی جی ایکسائز اینٹی نارکوٹکس محمد زمان نے کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارےمنشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے متحرک۔ حکام کے مطابق بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے۔