اسلام آباد(الفجرآن لائن) حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن، 5 روز میں ایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطاق حج رجسٹریشن کے آغاز سے اب تک 85 ہزار درخواست گذاروں نے سرکاری سکیم میں رجسٹریشن کرائی ہے
جبکہ 22 ہزار عازمین نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے۔ترجمان کے مطاق پنجاب سے 51 ہزار، سندھ 33 ہزار افراد کی رجسٹریشن خیبرپختونخوا سے 15 ہزار، اسلام آباد ساڑھے 5 ہزار افراد رجسٹرڈبلوچستان سے 2 ہزار، آزاد کشمیر سے 6 سو اور گلگت بلتستان سے 2 افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق درخواست گذاروں میں 63 ہزار مرد اور 44 ہزار خواتین شامل ہیں جن میں 56 ہزار افراد نے لانگ حج پیکج جبکہ51 ہزار نے شارٹ حج پیکج کا انتخاب کیاہے
