راولاکوٹ/اسلام آباد (الفجرآن لائن) آزاد کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے مبینہ طور پر منسلک مالیاتی نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ نیٹ ورک پر دھرنوں اور پرتشدد سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت اور فنڈز کی ترسیل میں ملوث تھا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کارروائی میں گرفتار ہونے والے افراد پر الزام ہے کہ وہ مختلف شہریوں سے ہراسانی اور دباؤ کے ذریعے رقوم اکٹھی کر کے انہیں راولاکوٹ منتقل کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان رقوم کا ایک حصہ بیرونِ ملک سے بھی موصول کیا جا رہا تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں
۔گرفتار افراد میں شامل مہتاب احمد نے ابتدائی بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ انہیں گروہ کے سرغنہ حمزہ کی جانب سے مختلف افراد سے فنڈز اکٹھا کر کے راولاکوٹ بھجوانے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ اسی طرح ایک اور گرفتار ملزم رضوان نے بھی بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بھی رقوم اکٹھی کر کے مخصوص افراد تک پہنچانے کا کہا گیا تھ
ا۔مزید برآں ایک زیرِ بحث بیان میں مبینہ سرغنہ کے اہلخانہ کی جانب سے بھی مالی معاونت سے متعلق اعتراف سامنے آنے کا ذکر کیا گیا ہے، جبکہ بعد ازاں بعض افراد نے تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق برآمد شدہ معلومات اور نیٹ ورک کے مختلف پہلوؤں کی مزید چھان بین جاری ہے تاکہ فنڈنگ کے مکمل سلسلے اور اس کے استعمال کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔
