ویڈیو وائرل اور بلیک میلنگ کیس میں پولیس کی کارروائی، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر منتقل
نوشہرہ (الفجرآن لائن) نوشہرہ آمانگڑھ میں معصوم غریب بچے کے ساتھ جنسی درندگی اور ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار۔عدالت نے دونوں سفاک جنسی درندوں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق سفاک جنسی درندے ٹیلر ماسٹر ملزم سہیل عرف قاری اپنے ایک دوسرے شاگرد عابد اللہ کے ساتھ مل کر بارہ سالہ معصوم شاگر عمر کو نشہ آوار مشروف پلاکر جنسی درندگی کا نشانہ بناتے اور ویڈیو بھی بناتے۔
متاثر بچے کے دوکان پر نہ آنے پر سفاک ملزمان نے بلیک ملینگ کرتے ہوئے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کیاگیا جہاں پر اس کا میڈئکل کروانے پ رانکشاف ہوا کہ شفاک ملزمان اجتماعی جنسی درندگی کرتے اور خطرناک نشہ آرور گولیاں اور مشروب بھی کمسن بچے کو پلاتے۔پولیس تھانہ آضاخیل میں مقدمہ درج کرلیاگیااور ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔
