کوئٹہ( الفجرآن لائن) حکومت بلوچستان نے خضدار کے افسوسناک واقعے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں طبی انتظامات کی ابتر صورتحال اور انتظامی غفلت کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ فرائض میں لاپرواہی اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر سرمد سعید خان کو فوری طور پر عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ سخت کارروائی بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام کی صحت اور زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے فرائض میں کسی بھی قسم کی سستی، نااہلی یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شاہد رند کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے تمام عوامی خدمت کے اداروں میں جوابدہی اور شفافیت کے نظام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی سرکاری افسر یا اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے گا، اس کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات، مانیٹرنگ اور سخت احتساب کے ذریعے طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے

