کوئٹہ (نمائندہ خصوصی: خانزادہ یونس خلجی) وزیر اعظم پاکستان کا آج کوئٹہ کے متوقع دورے کے پیش نظر حکومتِ بلوچستان نے سکیورٹی اور پروٹوکول انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو ہنگامی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر پروٹوکول محمد امتیاز خان کی جانب سے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ایک سرکاری مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں دورے کو وی وی آئی پی قرار دیتے ہوئے پروٹوکول انتظامات فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق تمام محکمے اچھی حالت میں موجود دو، دو عدد 4×4 گاڑیاں یا اسٹاف کاریں پروٹوکول ڈیوٹی کے لیے فراہم کریں گے۔ متعلقہ ڈرائیورز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سمیت پروٹوکول سپروائزر محمد قاسم کو رپورٹ کریں۔ حکومتِ بلوچستان نے اس معاملے کو "انتہائی اہم” قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران پروٹوکول اور انتظامی امور میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

