لاس اینجلس( الفجرآن لائن) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل مقابلے میں سپین نے بیلجیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کھیل کے 30 ویں منٹ میں سپین کے فابیان روئز نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم 41 ویں منٹ میں بیلجیم کے چارلس ڈی کیٹیلیئر نے شاندار ہیڈر کے ذریعے مقابلہ برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا، لیکن کھیل کے 88 ویں منٹ میں مائیکل میرینو نے فیصلہ کن گول داغ کر سپین کی 1-2 سے فتح یقینی بنا دی۔ اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی ہسپانوی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے جہاں اب اس کا مقابلہ روایتی حریف فرانس سے ہوگا۔

