اسلام آباد (الفجرآن لائن)اسلام آباد اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارروائی کے دوران خواتین کی گاڑیاں چوری کرنے کا گینگ گرفتارکرلیا گیا۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ صرف خواتین کو گاڑی چوری کرتے تھے۔
ملزمان راولپنڈی اور اسلام آباد میں گاڑی چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان خواتین کا پیچھا کرتے اور موقعہ ملتے ہی گاڑی چوری کرلیتے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن سلمان ظفر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے چورہ شدہ گاڑیاں بھی برآمد کروا کی گئیں،ملزمان اس سے قبل بھی گاڑی چوری کے مقدمے میں جیل جا چکے، ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی گاڑیاں مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔

