کوئٹہ (الفجر آن لائن) سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوسٹل ہائی وے (این)10 گوادر بلوچستان عبدالقیوم پتافی کو ڈی آئی جی پولیس لسبیلہ رینج تعینات کیا گیا جبکہ تعیناتی کے منتظر امتیاز احمد خان کو اے آئی جی ٹریننگ سی پی او کوئٹہ، تعیناتی کے منتظر جاوید احمد خان کو ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ پولیس بلوچستان کوئٹہ تعینات کیا،ڈی ایس پی بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز کوئٹہ بابر مشتاق کا تبادلہ کر کے ایس ڈی پی او ڈیرہ بگٹی کیا گیا، جبکہ تعیناتی کے منتظر محمد یونس مگسی کا تبادلہ کر کے ڈی ایس پی سیکورٹی سیندک تعینات کیا گیا، کمانڈر اے آر یو کوئٹہ ڈی ایس پی تاج محمد کا تبادلہ کر کے ایس ڈی پی او خاران، تعیناتی کے منتظر محمد اعظم خان کو ایس ڈی پی او سوئی تعینات کیا گیا جبکہ تعیناتی کے منتظر غلام حیدر منجو کو ایس ڈی پی او نوکنڈی تعینات کیا گیا اور ان کے پیشرو ایس ڈی پی او نوکنڈی محمد اکبر خان کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اسی طرح ایس ڈی پی او خاران محسن رضا کا تبادلہ کر کے ایس ڈی پی او سرِ خاران تعینات کیا، انسپکٹر ڈسٹرکٹ کوئٹہ عبدالجبار کو ایس ڈی پی او رکنی تعینات کیا اور انسپکٹر ڈسٹرکٹ کوئٹہ محی الدین کو کمانڈر اے آر یو کوئٹہ تعینات کر دیا گیا

