چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے محمد رف عطا، اللہ داد روشان اور عبدالقیوم لہڑی سے حلف لیا
کوئٹہ(الفجر آن لائن) بلوچستان ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس محمد رف عطا، جسٹس اللہ داد روشان اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے معزز ججز، عدلیہ کے افسران و اہلکاروں، وکلا تنظیموں کے عہدیداران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی گئی تھی۔ تینوں ججز کی تقرری ایک سال کی مدت کے لیے عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ ان کی ایک سالہ مدت حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔

