راولپنڈی(الفجر آن لائن ) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ناقص اور غیر معیاری گوشت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 600 کلو مضر صحت گوشت موقع پر تلف کر دیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق تلف کیے گئے گوشت کی مالیت تقریباً 7 لاکھ 80 ہزار روپے تھی۔
کارروائی خفیہ اطلاعات ملنے پرڈھوک چوہدریاں میں قائم ایک میٹ شاپ کے خلاف کی گئی۔
ترجمان کے مطابق گوشت پر کسی بھی سلاٹر ہاؤس کی مہر موجود نہیں تھی جبکہ گوشت کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔
موقع پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کا معائنہ کیا اور اسے انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا۔
کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ناقص، غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں ۔

