کوئٹہ (الفجرآن لائن) کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کی گھر کے قریب سے بوری بند نعش برآمد ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ ساسولی اسٹریٹ سے 6 سالہ علی شاہ بچہ لاپتہ ہوگیا 2 روز بعد ہفتہ کو بچے کی بوری بند نعش اس کے گھر کے قریب سے ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تا حال بچے کے لاپتہ ہونے اور اس کی نعش کے ملنے کی وجوہات سامنے نہیں آئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

