کوئٹہ (الفجرآن لائن) کوئٹہ پولیس نے سنیچرز، اشتہاری غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان اور 3 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر خروٹ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنیچرز مصطفی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پسٹل بمعہ راؤنڈ، موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
جبکہ 3 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا اسی طرح تھانہ پشتون آباد کے عملے نے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے ملزم محمد ولی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پسٹل اور راؤنڈ برآمد کرلئے۔
اشتہاری ملزم بسم اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی۔
تھانہ محمود الرحمن شہید سریاب کے عملے نے سنیچرز اسماعیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

