اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی حکومت نے نے پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی سے بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے لیے 74ارب روپے سے زائد جاری کردئیے۔
وزارت خزانہ سے جاری دستاویزات کے مطابق پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل)کے مالی سال کے دوران 30 جون 2026 تک 1,564 ارب روپے رہی ہے۔
دستاویزات کے مطابق نیشنل ہائی وے این-25 کے منصوبوں کے لیے مالی سال 2025-26 کے لیے 100 ارب روپے کی پی ایس ڈی پی مختص کی گئی تھی۔
جسے بعد میں پی ایس ڈی پی کی راشنلائزیشن اور وزارت مواصلات کی درخواست پر دوبارہ مختص کرتے ہوئے 74 ارب 15 کروڑ 32 لاکھ 28 ہزار روپے کر دیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق حکومت نے بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں کی تعمیر کے لیے یہ فنڈز جاری کیے ہیں جن میں خضدار-کوچلاک سیکشن کی ڈوئلائزیشن کے لیے 16 ارب 51 کروڑ 94 لاکھ روپے –
کراچی-کوئٹہ-چمن روڈ (این-25)کی ڈوئلائزیشن اور ری ہیبیلیٹیشن کراچی-کرارو اور وڈھ-خضدار کے لیے 33 ارب 7 کروڑ 71 لاکھ کرارو-وڈھ سیکشن اور کوچلاک-
چمن سیکشن کی ڈوئلائزیشن کل 187 کلومیٹر کے لیے 24 ارب 91 کروڑ 66 لاکھ جاری کیے گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ان تینوں منصوبوں کے لیے کل 74 ارب 15 کروڑ 32 لاکھ 28 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ یہ رقم نیشنل ہائی وے اتھارٹی وزارت مواصلات کی درخواست کے مطابق بغیر کسی ایڈجسٹمنٹ کے جاری کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25 میں بھی این-25 کے منصوبوں کے لیے 6 ارب 9 کروڑ روپے جاری کیے گئے تھے۔وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پی ڈی ایل کی وصولی براہ راست وفاقی خزانے میں جمع ہو رہی ہے، جبکہ این-25 کے اہم روڈ منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی جاری ہے

