کوئٹہ (الفجرآن لائن) کھڈ کوچہ کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کھڈ کوچہ کے علاقے گرو کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کیلئے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں پولیس، سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق دھماکے سے پل کو نقصان پہنچا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب چھوٹی بڑی مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں جس سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

