کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق گورنر بلوچستان جنرل (ر) عمران اللہ خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جنرل (ر) عمران اللہ خان کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور باعثِ صدمہ ہے۔ مرحوم ان کے والدِ محترم میر غلام قادر بگٹی کے قریبی دوست اور دیرینہ رفیق تھے، جن سے ان کے خاندان کے دیرینہ اور گہرے مراسم رہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل (ر) عمران اللہ خان ایک باوقار، مخلص اور قابل احترام شخصیت تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا بلاشبہ محسوس کیا جائے گا۔ مرحوم کی خدمات، شرافت اور اپنے دوستوں سے خلوص کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جنرل (ر) عمران اللہ خان کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔


