کوئٹہ(الفجرآن لائن) میں شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہو سکی ہے، جس کے لیے نادرا اور دیگر ذرائع سے مدد لی جا رہی ہے۔ ضابطے کی ضروری اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے دونوں لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے

