ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی، سیکیورٹی ذرائع
دہشتگردوں کی ایران فرار ہونے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی، سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم
کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے وابستہ ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی ایران فرار ہونے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی، جبکہ ایک دہشتگرد مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ علاقے میں دہشتگرد عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ہے۔

