اسلام آباد (الفجرآن لائن )وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں (Platts rates)، پریمیم اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رائج طریقہ کار کے تحت یہ ردوبدل کیا گیا ہے۔

