راولپنڈی (الفجرآن لائن)تھانہ پیرودھائی کے علاقے خیابان سرسید ڈھوک نجو میں اغوا کے بعد 15 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا لاپتہ ہونے کے 24 گھنٹے بعد مقتولہ کی لاش اس کے گھر کے قریب دوسرے گھر سے برآمد کرلی گئی
سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے
پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مقتولہ کے خالو کو حراست میں لے لیا ہے 15 سالہ میمونہ 6 اکتوبر کی دوپہر گھر سے لاپتہ ہوئی تھی
جس پر پیرودھائی پولیس نے مقتولہ کے والد محمد فیصل کی مدعیت میں کم سن بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمہ کے متن کے مطابق مقتولہ گھر سے مدرسے کیلئے نکلی تھی
لیکن نہ تو مدرسے پہنچی اور نہ ہی گھر واپس آئی مقتولہ کے والد کے مطابق بچی کی لاش بدھ کے روز گھر کے قریب بچی کے خالو ممریز کے گھر سے ملی
جبکہ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے 15 سالہ لڑکی کے اغوا و زیادتی اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا
اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو موقع پر پہنچ کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے بچی کے خالو کو حراست میں لے لیا ہے۔

