کولمبو (الفجرآن لائن): صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سری لنکا میں منعقدہ ڈی ایچ آئی ایس ٹو (DHIS2) ایشیا پیسیفک کانفرنس 2026 کے موقع پر عالمی طبی ماہرین اور سفارتکاروں سے اہم ملاقاتیں کیں، جہاں بلوچستان کی ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات کو بھرپور سراہا گیا۔ صوبائی وزیر صحت، جنہیں کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھا، نے سری لنکا کے نائب وزیر صحت ڈاکٹر ہنسکا وجےمونی، پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر نیّر نصیر، عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے نمائندے ڈاکٹر راجیش پانڈو اور اوسلو یونیورسٹی کی پروفیسر کرسٹین برا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں بلوچستان ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (BHMIS) کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ابابکر بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ان ملاقاتوں میں اوسلو یونیورسٹی اور مختلف بین الاقوامی وفود نے بلوچستان میں مختصر مدت کے دوران ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ، اعدادوشمار پر مبنی نگرانی اور فیصلہ سازی کے نظام میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کی تعریف کی۔ اس موقع پر بلوچستان اور سری لنکا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون، افرادی قوت کی تربیت اور جدید طبی ٹیکنالوجی کے تبادلے سمیت سری لنکا کے بنیادی صحت کے نظام، قومی غذائیت پروگرام اور غیر متعدی امراض کی روک تھام کے ماڈلز پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی تاکہ علاقائی و بین الاقوامی روابط کو

