اسلام آباد(الفجرآن لائن)بجلی صارفین کیلئے بری خبر،بجلی 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اگست کے ایف سی اے کی مد میں ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی،کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اضافہ اکتوبر کے بلوں میں وصول ہو گا۔ذرائع کے مطابق اگست کے ایف سی اے سے صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

