راولپنڈی (الفجرآن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رفقاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے مقررہ روز کسی بھی پارٹی لیڈر کو تاحال ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، جبکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والے متعدد رہنماؤں کو دہگل ناکہ سے ہی واپس روانہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، تاہم انہیں اڈیالہ جیل تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں کو دہگل ناکہ پر روک لیا گیا، جہاں سے وہ واپس روانہ ہوگئے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مرتضیٰ طوری، عاصمہ راجہ، مبشر حسین، ندیم عباسی اور سید حمزہ گیلانی دہگل ناکہ پہنچے تھے،
تاہم انہیں آگے جانے کی اجازت نہ مل سکی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مرتب کی گئی فہرست میں رئیس عبدالقیوم کا نام بھی شامل تھا، تاہم وہ اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے نہیں پہنچے۔
تاحال کسی پارٹی رہنما کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے باعث ملاقاتوں کا عمل شروع نہیں ہوسکا۔ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ملاقات کی اجازت کے منتظر رہنے کے بعد متعدد افراد واپس روانہ ہوگئے۔

