کوئٹہ (الفجرآن لائن): بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ملاوٹ مافیا اور صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 یونٹس کو سیل اور 1 فوڈ پوائنٹ پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان کی ہدایت پر اسپنی روڈ، سی پیک روڈ اور ریلوے سوسائٹی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف مراکز کی اچانک چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران ایک جوس مینوفیکچرنگ یونٹ میں پروڈکٹ رجسٹریشن، لیب رپورٹس کی عدم موجودگی اور پروسیسنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی پر اسے سیل کیا گیا، جبکہ جوسز کی بوتلوں پر تاریخِ مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری کی ڈبل پنچنگ (جعلسازی) کرنے پر ایک گودام کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک مقامی فوڈ کارنر کو بی ایف اے لائسنس کی عدم موجودگی، رینسیڈ (خراب) آئل کے استعمال اور ناقص صفائی پر جرمانہ کیا گیا۔ ڈی جی بی ایف اے حبیب اللہ خان نے واضح کیا ہے کہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں

