اسلام آباد (الفجرآن لائن) ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ اور تعلیمی اداروں کے طلبہ کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کیا۔
اے این ایف کی 8 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 91.24 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئیں، جن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
اے این ایف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کارروائیاں کراچی، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور پشاور سمیت مختلف مقامات پر کی گئیں۔
ان کارروائیوں میں چرس، آئس، ہیروئن، ویڈ اور ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ
1997 کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ ڈی ایچ اے کراچی کے قریب ایک اور کارروائی میں ملزم سے 750 گرام چرس قبضے میں لی گئی۔
پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی سپلائی روکنے کے لیے کارروائیوں کو اہم قرار دیا ہے۔
اے این ایف کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 66 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،
جبکہ حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
سیالکوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 6.75 کلوگرام آئس، 2.4 کلوگرام چرس اور 190 گرام ہیروئن برآمد ہوئی

