فتنہ الخوارج کی جانب سے لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں بیچ بازار دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں اور 5 سویلین افراد سمیت 7 افراد شہید ، متعدد افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق ، خوارج نے لکی مروت میں سرائے نورنگ بازار کو دھماکے سے نشانہ بنایا۔
خوارج نے دھماکے کے لیے موٹر سائیکل پر دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا۔
ابتدائ اطلاعات کے مطابق 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں اور پانچ عام راہگیروں سمیت 7 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاع ہے
زخمیوں کو سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ریسکیو ذرائع
