لورالائی( الفجرآن لائن) کمشنر لورالائی ڈویژن کی سرکاری گاڑی موسیٰ خیل تا کنگری روڈ پر کشپان کے قریب حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔ جس میں وہ محفوظ رہے، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور اور محافظ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمشنر ولی محمد بڑیچ کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ زخمی ڈرائیور اور محافظ کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں
عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر لورالائی ڈویژن اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہر قسم کے حادثاتسے محفوظ فرمائے۔
