کوئٹہ(الفجر آن لائن)سریاب مل کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیاسی و قبائلی رہنما میر فاروق محمد حسنی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب مل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے میر فاروق محمد حسنی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے نعش کو ہسپتال پہنچا دیا گیاجبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے نعش کو ہسپتال پہنچا دیا گیاجبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

