اٹک(الفجر آن لائن)اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل ہو گیا۔پولیس کے مطابق 3 سال کے بچے کو اس کے باپ نے قتل کیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم چند دن قبل ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی 2 بیویوں کے قتل کے الزام میں گرفتار تھا، مقتول بچہ والدہ کے قتل کے بعد نانی کے گھر میں مقیم تھا، باپ بہانے سے بچے کو اپنے ساتھ لے گیا تھا اور پھر اسے قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینک دی تھی۔

