اسلام آباد(الفجرآن لائن)صدرِ مملکت نے ہارون اختر خان کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کر دیا۔کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن کے مطابق ہارون اختر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا، ہارون اختر وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہوں گے۔
ہارون اختر فوری طور پر وزیراعظم کے مشیر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے ہارون اختر صنعت و پیداوار کا قلمدان سنبھالیں گے۔
کابینہ ڈویژن نے ہارون اختر کی بطور وزیراعظم کے مشیر تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

