راولپنڈی (الفجرآن لائن) سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مال روڈ پر فائرنگ کرنے والے ہلاک ملزم کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سرگرم رکن تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے پارٹی پرچم، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

