اسلام آباد، تہران (الفجرآن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے، ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی ملاقاتوں میں آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال پر بات چیت ہوگی، اس کے علاوہ دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا۔

