اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑنے کہا ہے کہ علاج معالجہ کے حوالے سے انتظامیہ نے معزز عدالت کے حکم پر عمل درآمد کیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اس معاملے پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں دوسروں پر طنز اور تضحیک آمیز گفتگو کرتے تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ علاج معالجہ کے حوالے سے انتظامیہ نے معزز عدالت کے حکم پر عمل درآمد کیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اس معاملے پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو یہی موقف تھا کہ صحت کے معاملہ پر سیاست نہ کی جائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحت کے معاملات میں سیاست کو ملوث کرنے کے حوالے سے ہمارے موقف میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی، بانی پی ٹی آئی کے دوسروں کی صحت کے حوالے سے بیانات سب پر عیاں ہیں۔
عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں دوسروں پر طنز اور تضحیک آمیز گفتگو کرتے تھے۔
ہم نے کبھی بھی کسی کی صحت پر توہین آمیز رویہ نہیں اپنایا، حکومت نے نظرثانی اپیل میں تمام قیدیوں کے لئے یکساں سہولتوں کے حوالے سے سوال اٹھایا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا عدالتی حکم پر معائنہ کروایا گیا، انتظامیہ نے معزز عدالت کے احکامات کی مکمل پیروی کی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کے وقت ان کی ہمشیرہ بھی وہاں موجود تھیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ہماری طرف سے ایک سیاسی بیان نہیں آیا۔
حقائق ہم نے لمحہ بہ لمحہ قوم کے سامنے رکھے، معزز عدالت کی منشاء کے مطابق تمام امور شفافیت کے ساتھ انجام دیئے۔
وزیر اطلاعات نے سوال اٹھایا کہ شفاء ہسپتال کے باہر ٹولیوں کی شکل میں لوگ کس نے اکٹھے کئے؟
پریس کانفرنس کر کے عدالتی حکم کی عدولی کس نے کی؟
وزیر اطلاعات نے کہاکہ معزز عدالت کے واضح احکامات تھے کہ اس معاملے پر سیاست نہیں کی جائے گی، تحریک انصاف کی جانب سے معزز عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی بہن اور ان کی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی نے عدالتی حکم نہ مان کر اپنی یقین دہانی کی نفی کی ہے۔
پنجاب اور پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کے سیاسی پروپیگنڈے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، بار کونسلز نے تنبیہہ کی ہے کہ ہمارا نام اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بار کونسلز نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی رکن کے انفرادی بیان کا کونسلز سے کوئی تعلق نہیں، بانی پی ٹی آئی کا علاج کبھی نہیں روکا۔
ان کا علاج ہوتا رہا ہے، اسے سیاست کی نظر نہ کیا جائے،پی ٹی آئی اس معاملے پر سیاست کر کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔

