تہران،راولپنڈی ( آلفجر ان لائن)علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ہیں۔
تہران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اپنے دورے کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کی کوششوں کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

