مظفرآباد(الفجر آن لائن)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔
پیر کوآزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 7 مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسمبلی ہال مظفرآباد میں پولنگ کا آغاز صبح 10 بجے ہوا،خواتین کی 5 مخصوص نشستوں کیلئے 6 امیدوار میدان میں آئے،
مسلم لیگ ن نے 4 خواتین جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے 3 کو نامزد کیا، پیپلزپارٹی کی طرف سے شاہین کوثر ڈار نے کاغذات واپس لے لئے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کی دو اور مسلم لیگ ن کی تین خواتین مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئیں،مریم زمان نے7، مریم ادریس 7 اور سحرش قمر نے بھی 7 ووٹ حاصل کیے، ٹیکنو کریٹ پر افتخار گیلانی 26، علما مشائخ پر مظہر سعید نے بھی 26 ووٹ لئے۔

