سکیورٹی فورسز کابنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک خارجی جہنم واصل
راولپنڈی(الفجر آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ایک خارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے خارجی کو ہلاک کیا، علاقے میں خوارج کی موجودگی اور نقل و حرکت پر مسلسل کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز ان کے نیٹ ورکس تباہ کرنے اور نقل و حرکت محدود کرنے میں موثر ثابت ہو رہے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

